نئی دہلی: بھارت کے ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل بھارت کے پریکٹس سیشن میں تیز گیند باز عُمران ملک کو دیکھ کر کافی متاثر ہیں۔ بتا دیں کہ 22 سالہ عُمران ملک مسلسل 150 کلومیٹر کی رفتار سے اوپر گیندبازی کرتے ہیں اور سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 میں مڈل اوورز میں انہیں زیادہ استعمال کیا۔ آئی پی ایل 2022 میں عمران ملک نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ Rahul Dravid praises Umran Malik
راہل ڈریوڈ بھارت کے پہلے پریکٹس سیشن میں عُمران ملِک سے متاثر نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ 'عُمران کو باؤلنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگا۔ ملِک کو آئی پی ایل میں دیکھنا دلچسپ رہا۔' ڈریوڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ظاہر ہے کہ کھیل کے تینوں فارمیٹس کے کوچ ہونے کے ناطے میں انہیں کھیل کے طویل فارمیٹس میں دیکھنا پسند کروں گا۔ لیکن عمران کو نیٹ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔' Rahul Dravid says Umran Malik might have to wait for his debut