پاکستان سُپر لیگ(pakistan super league) کا ایک اور سیزن اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس کا فائنل مقابلہ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل فائنل میں کیا ملتان سلطانز(multan sultans) پہلی بار ٹائٹل جیت پائیں گے یا پشاور زلمی(peshawar zalmi) کے حصے میں پی ایس ایل کی دوسری ٹرافی آئے گی؟ اس سوال کا جواب آج مل جائے گا۔
بات اگر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کے مابین مقابلوں کی کریں تو ملتان سلطانز کو اس میں برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپر 8 میچز ہوچکے ہیں جس میں پانچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔