اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: دہلی نے کولکاتا کو سات وکٹ سے شکست دی

نوجوان اوپنر بلے باز پرتھوی شاہ کی 82 رنوں کی زبردست اننگ اور شکھر دھون (46) کے ستھ 132 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت دہلی کیپٹلس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو جمعرات کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2021: دہلی نے کولکاتا کو سات وکٹ سے شکست دی
آئی پی ایل 2021: دہلی نے کولکاتا کو سات وکٹ سے شکست دی

By

Published : Apr 30, 2021, 7:12 AM IST

کیریبیائی آل راؤنڈر آندرے رسل کی ناٹ آؤٹ 45 رن کی آتشی پاری کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف جمعرات کو آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 154 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا لیکن دہلی نے 16.3 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 156 رن بناتے ہوئے آسانی سے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

دہلی کی سات میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ کولکاتا کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پلیئر آف دی میچ بنے پرتھوی نے اننگز کے پہلے اوور میں شیوم ماوی کی گیندوں پر مسلسل چھ چوکے لگائے۔ پرتھوی نے 18 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی جو اس سیشن کی سب سے تیز نصف سنچری بن گئی۔ پرتھی نے 41 گیندوں پر 82 رن کی طوفانی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

پرتھوی شاہ کے بہترین حملوں نے دہلی کا کام کافی آسان بنادیا۔ دوسرے سرے پر ان کے جوڑی دار شکھر دھون نے 47 گیندوں پر 46 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شکھر کو تیز گیندباز پیٹ کمنس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

کمنس نے اپنے اگلے اوور میں پرتھوی کو نتیش رانا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ انہیں دہلی کے کپتان رشبھ پنت کو شیوم ماوی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ پنت نے 8 گیندں پر 16 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مارکس اسٹائنس نے تین گیندوں پر ناٹ آؤٹ چھ رن بناکر دہلی کو جیت کی منزل تک پہنچا دیا۔

دہلی اس جیت کے بعد فہرست میں دوسرے مقام پر آگئی ہے۔ کولکاتا اپنی پانچویں شکست کے بعد فہرست میں پانچویں نمبر ہے۔ کولکاتا کی طرف سے کیمنس نے 24 رن پر تین وکٹ لئے۔
اس سے قبل دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج 33 سال کے ہوئے رسیل نے 27 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 45 رن بنائے۔ برتھ ڈے بوائے کی اس شاندار پاری سے کولکاتا نے اپنے اسکور کو کافی حد تک بہتر کر لیا ورنہ ایک وقت اس کے چھ وکٹ 109 رن پر گر چکے تھے۔

نتیش رانا 15 رن بنا کر لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے۔ رانا نے 12 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ شبھمن گل پھر راہل تریپاتھی کے ساتھ اسکور کو 69 رن تک لے گئے۔

مارکس اسٹائنِس نے تریپاٹھی کو للت یادو کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ تریپاٹھی نے 17گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ کپتان ایون مارگن کا کھاتہ نہیں کھلا اور للت یادو کی دوسری گیند پر اسٹیو اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے۔ سنیل نارائن کو للت یادو نے پہلی ہی گیند پر بولڈ کر دیا۔

گل کو اویس خان نے اپنا شکار بنایا۔ گل نے 38 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 43 رن بنائے۔ دنیش کارتک 14 رن بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر پویلین لوٹے۔ رسیل نے پھر پیٹ کَمِنس کے ساتھ ٹیم کو 154 تک پہنچایا۔ کمنس نے 13 گیندوں میں ایک چوکے کے سہارے 11 رن بنائے۔ رسیل نے اویس خان کی پاری کی آخری گیند پر چھکا لگایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details