نارتھمپٹن:نارتھمپٹن شائر کے ہیڈ کوچ جان سیڈلر نے ایک بیان میں کہا، ’’پرتھوی نے اپنے مختصر اسپیل میں کلب پر بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔ یہ شرم کی بات ہے کہ وہ باقی ٹورنامنٹ میں ہمارے ساتھ نہیں رہیں گے۔ وہ ایک بہت ہی شائستہ نوجوان ہے، وہ بہت قابل احترام ہے اور نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کرنے کے موقع کے لیے بہت مشکور رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میدان پر ان کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ، ہمارے ڈریسنگ روم میں بھی ان کا بہت بڑا اثر تھا۔ کوئی بھی ان سے زیادہ میچ جیتنے کی تڑپ نہیں رکھتا تھا اورانہوں نے ایسا کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ہم ان کی صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم انہیں جلد ہی دوبارہ رنز بناتے ہوئے دیکھیں گے۔
شا نے گزشتہ ہفتے نارتھمپٹن شائر کے لئے کھیلے گئے تیسرے میچ میں 153 گیندوں پر ریکارڈ 244 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سمرسیٹ کے خلاف 87 رنز سے جیت دلائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ڈرہم کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔