اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs New Zealand Series پرتھوی شا کی اٹھارہ ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی - پرتھوی شا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی

بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں پرتھوی شا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پرتھوی شا کی اٹھارہ ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ Prithvi Shaw in India Squad

پرتھوی شا کی اٹھارہ ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی
پرتھوی شا کی اٹھارہ ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی

By

Published : Jan 14, 2023, 7:21 AM IST

ممبئی:بھارت نے پرتھوی شا کو نیوزی لینڈ کے خلاف جنوری کے آخر میں شروع ہونے والی ٹی 20 آئی سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پرتھوی شا کی 18 ماہ کے وقفے کے بعد ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ انہوں نے جولائی 2021 میں سری لنکا کے خلاف بھارت کے لیے آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔ شا ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی فارم میں ہیں اور رنجی ٹرافی کے حالیہ مقابلے میں انہوں نے 379 رنز بنائے۔ ممبئی کے دھماکہ خیز سلامی بلے باز شا نے سید مشتاق علی ٹرافی 2022 میں بھی 181.42 کے اسٹرائیک ریٹ سے 332 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری شامل تھی۔

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی جوڑی ٹی 20 سیٹ اپ سے باہرہی ہے جبکہ ہاردک پانڈیا ایک اور سیریز میں بھارت کی قیادت کر رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی20 کے دوران انجری کا شکار ہونے والے سنجو سیمسن ٹیم سے باہر ہیں جبکہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ رہنے والے تیز گیند باز ہرشل پٹیل کو بھی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے ایل راہل اور اکشر پٹیل خاندانی وابستگیوں کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ نتیجتاً کے ایس بھرتھ اور شہباز احمد کو ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کلدیپ یادو نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔ شاردل ٹھاکر نے ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے جبکہ ارشدیپ سنگھ صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین یک روزہ میچ 18 جنوری سے کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Australia Test Squad For India Tour 2023 آسٹریلیا سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، روہت شرما کپتان

نیوزی لینڈ سیریز کے لیے بھارت کی ون ڈے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وراٹ کوہلی، شریس ایر، سوریہ کمار یادو، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردل ٹھاکر، یزویندر چہل، کلدیپ یادو، محمد شامی، محمد سراج، عمران ملک۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، شیوم ماوی، پرتھوی شا، مکیش کمار۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details