اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Najam Sethis Appointment as PCB Chairman نجم سیٹھی دوبارہ بنے پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین - نجم سیٹھی پی سی پی کے چیئرمین منتخب

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔

Najam Sethis appointment as PCB chairman
نجم سیٹھی دوبارہ بنے پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین

By

Published : Dec 21, 2022, 3:38 PM IST

لاہور: نجم سیٹھی رمیز راجا کی جگہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کوچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کے موقع پر نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ نے ان سے ملاقات کی۔ اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ رمیز راجا بطور چیئرمین پی سی بی عہدے پر کام جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ نئے وزیر اعظم کا ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ کی بنیاد پر کریں گے، جب کہ وزیراعظم پاکستان کے پاس قومی کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کرنے کا اختیار ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2014 میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ بعد ازاں سنہ 2018 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی تو انہیں مستعفی ہونا پڑا اور ان کی جگہ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا۔

نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز کیا اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد لیگ کے اگلے دونوں ایڈیشن پہلے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے اور پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

پی سی بی کے سربراہ کے طور پر ان کے دور میں آئی سی سی ورلڈ الیون، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ نجم سیٹھی کو 2018 میں مستعفی ہونے سے قبل اگست 2017 میں بورڈ آف گورنرز کے 10 اراکین نے متفقہ طور پر 3 برس کے لیے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details