اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India vs Australia 4th Test بھارت اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوں گے

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 9 سے 13 مارچ تک احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ دونوں ممالک کے وزیر اعظم اس میچ کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرسکتے ہیں۔

India vs Australia 4th Test
بھارت اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسٹیڈیم سے میچ کا لطف اٹھائیں گے

By

Published : Mar 3, 2023, 5:48 PM IST

احمد آباد: نریندر مودی اور ان کے ہم منصب آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیس احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل دیکھیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا، جب وزیراعظم نریندر مودی اپنے نام سے منسوب اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گجرات حکومت دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں وزرائے اعظم کی میزبانی کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کر رہی ہے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 مارچ تک کھیلا جانا ہے۔ گزشتہ برس مئی میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم بننے کے بعد انتھونی البانی کا یہ پہلا بھارت کا دورہ ہے۔

سیکورٹی کے وسیع انتظامات

ذرائع کے مطابق البانی 8 مارچ کے آس پاس آسٹریلیا سے اڑان بھریں گے۔ وہ اور وزیر اعظم نریندر مودی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا کرکٹ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد جا سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے دورہ بھارت کی تیاری کے لیے گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ ویسے اس دورے کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم البانی نے ہفتہ کے روز جے شنکر سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں اپنے بھارت کے دورے کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھاکہ اگلے ماہ بھارت کے دورے سے پہلے @DrSJaishankar سے ملنا بہت اچھا لگا۔ ہم نے اپنی تزویراتی شراکت داری، اقتصادی مواقع اور عوام سے عوام کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جو دنوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں۔

پی ایم مودی کے دورہ احمد آباد سے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے دوران خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر ہند پیسیفک خطے میں تعاون کی توسیع پر بات چیت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور اہم معدنیات کو فروغ دینا وزیر اعظم مودی اور البانی کے درمیان بات چیت کے ایجنڈے میں ترجیح ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details