پاکستان کرکٹ بورڈ PCB نے بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ چار ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ T20 International Tournament کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے مطابق چار مدمقابل ممالک کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کو تقریباً پانچ ہزارکروڑ روپے کی آمدنی ہو سکتی ہے۔ اس تجویز کے تحت چاروں ممالک کی ٹیمیں ہر سال سنگل لیگ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ تجویز آئندہ ہفتے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں رکھی جائے گی۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے ستمبر سے اکتوبر کے درمیان کا وقت نکالا ہے، جب آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان میں سیزن کی شروعات ہونے والی ہوتی ہے اورانگلینڈ کے لیے ان کے سیزن کا اختتام۔ پلان کے مطابق ابتدائی طور پر سنگل لیگ میں چھ میچ کھیلے جائیں گے (ایک ٹیم باقی تین ٹیموں سے ایک بار کھیلے گی) اور پھر ایک فائنل یا بیسٹ آف تھری فائنل کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز دو ویک اینڈ کے درمیان ختم ہوں گے اور میزبانی ہر سال مختلف ممالک کے بورڈز کوملے گی۔ مقابلے کا مکمل کنٹرول آئی سی سی کو دیا جائے گا۔
پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کے میڈیا اور تجارتی حقوق سے پانچ ہزار کروڑ روپے کی آمدنی کا تخمینہ لگایا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس رقم کوچار حریفوں اور آئی سی سی کے درمیان کیسے تقسیم کیاجائے گا۔ سمجھاجاتا ہے کہ اس کا ایک بڑا حصہ غیر مسابقتی مکمل رکن اور ایسوسی ایٹ ممالک کے میں تقسیم کیاجاسکتا ہے۔
پی سی بی کے ایک اہلکار نے کرک انفو کو بتایا، "یہ کرکٹ کے سب سے بڑے حریفوں کا تجارتی استعمال کرتے ہوئے نئی نسل کے کرکٹروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور رکن ممالک میں کرکٹ کی ترقی کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔