اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پی سی بی کے آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے نام واپس لینے پررؤف کو نوٹس - پی سی بی سے منظوری ملنے کے بعد تینوں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کو بی بی ایل میں کھیلنے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دینے اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے والے رؤف کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔PCB Notice To Fast Bowler Haris Rauf

پی سی بی کے آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے نام واپس لینے پررؤف کو نوٹس
پی سی بی کے آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز سے نام واپس لینے پررؤف کو نوٹس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 2:51 PM IST

لاہور:پی سی بی سے منظوری ملنے کے بعد تینوں کھلاڑی 28 دسمبر تک بی بی ایل میں کھیل سکیں گے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ یہ منظوری کھلاڑیوں کے کام کے بوجھ اور ملک کی مردوں کی ٹیم کے مستقبل کے دورے کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ دورہ آسٹریلیا کے بعد پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ واضح رہے کہ بی بی ایل (بگ بیش لیگ) 2023-24 کا پہلا میچ 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ان کھلاڑیوں کو صرف 28 دسمبر تک بی بی ایل میں کھیلنے کی اجازت ہے۔ ایسی صورتحال میں اسامہ اور روؤف میلبورن اسٹارز کے لیے محض پانچ میچ کھیل سکیں گے۔ زمان بھی سڈنی تھنڈرز کے لیے اتنے ہی میچز کھیل سکیں گے۔

بورڈ نے کہا کہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ یہ کام کے بوجھ کے انتظام کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں شامل تمام فریقوں کے لیے ایک متوازن فیصلہ ہے۔ اس میں سبھی متعلقین کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ میلبورن اسٹارز کی ٹیم نے پہلے ہی سے رؤف کی جگہ کھلاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اولی اسٹون کو پریکٹس سیشن کے لیے بلایا۔ اسٹون کو ان کی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف گھریلو میدان پر کھیلنا آسان نہیں، ندا ڈار

رؤف کے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے حالیہ فیصلے سے ناراض پی سی بی کے کئی ارکان نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے رؤف کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details