حیدرآباد: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے گزشتہ روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'سال کے شروع میں سیلاب سے پاکستان کو تباہ ہوتے دیکھنا دل دہلا دینے والا لمحہ تھا اور اس سے ملک اور عوام پر گہرا اثر پڑا ہے۔ میں اس ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی میچ فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کو عطیہ کروں گا۔ انگلش کپتان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنی مکمل فیس کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Reactions on Ben Stokes over help of flood relief
انگلش ٹیم کے کپتان کے اعلان پر پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ردعمل دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ 'ہم انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، دکھی انسانیت کے ساتھ ہمدردی سب سے افضل ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بین اسٹوکس کا یہ جذبہ برطانیہ کی عظیم انسان دوستی کی روایت کا مظہر ہے۔
وہیں سابق پاکستانی کھلاڑی و دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر شعیب اختر نے پاکستان سیلاب متاثرین کو اپنی میچ فیس دینے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے بڑا قدم قرار دیا ہے۔