لندن:انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ کے ایک اہم میچ میں برمنگھم بیئرز نے ٹاس جیت کر ناٹنگھم شائر کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے ٹام مورس کے 42 گیندوں پر 73 رنز اور لنڈن جمیز کے 37 رنز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے۔
اننگز میں پاکستانی باؤلر حسن علی اور جیک لِنٹوٹ نے 3، 3، گلین میکس ویل نے 2 جبکہ ہینری بروکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں برمنگھم بیئرز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے پہلے خطرناک اوور کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے 7 رنز دے کر 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شاہین شاہ آفریدی نے پہلی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں، پہلے ایلکس ڈیویس کو ایل بی ڈبلیو، پھر کرس بینجمن کو بولڈ کر دیا، اس کے بعد اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر ڈین موسلے اور ایڈ برنارڈ کو آؤٹ کر دیا۔