دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل سے قبل آئی سی سی کی آخری ٹیسٹ درجہ بندی ہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ درجہ بندی میں آسٹریلیائی اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کا جاراداری ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کےمطابق آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کےساتھ پہلا نمبربرقرار ہے۔نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن دوسرے اور آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ اس رینکنگ میں پاکستان ٹیم کےکپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈکے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد 18 ویں اور انگلینڈکے اولی پوپ 11 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔رشبھ پنت بھارت کے واحد کرکٹر ہیں جنہیں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جگہ ملی ہے۔ رشبھ پنت 766 پوائنٹ کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں.