اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان سیریز 0-2 سے کلین سویپ کرنے سے ایک وکٹ دور - ای ٹی وی اردو اسپورٹس

تیز گیندباز حسن علی (27 رن پر پانچ وکٹ) کی عمدہ گیندبازی سے پاکستان نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن اتوارکے روز زمبابوے کو پہلی اننگ میں 132 رن پر نمٹا کر میزبان ٹیم کو فالوآن جھیلنے کے لئے مجبور کر دیا۔

3
3

By

Published : May 9, 2021, 10:58 PM IST

زمبابوے نے چار وکٹ پر 52 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور اس کی پہلی اننگز 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹ پر 510 رنز پر ختم کر دی تھی۔

زمبابوے پہلی اننگز میں 378 رنز سے پیچھے ہوگئی اور اسے فالو آن کھیلنے کے لئے مجبورہونا پڑا۔

زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹ پر 220 رنز بنائے ہیں اور اننگز کی ہار سے بچنے کے لئے اسے ابھی 158 رنز اور بنانے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو سیریز 0-2 کلین سویپ کرنے کے لئے محض ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔

زمبابوے کی دوسری اننگز میں نعمان علی نے 21 اوورز میں 86 رن پر پانچ وکٹ اور شاہین آفریدی نے 17 اوورز میں 45 رن پر چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ زمبابوے کے لئے ریجس چکابوا نے 137 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے۔ اسٹمپ کے وقت لیوک جونگ وے 31 اور بلیسنگ موزربانی بغیر کھاتہ کھولے کریز پر موجود تھے۔ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور 116 رنز سے جیتا تھا۔

اس سے پہلے ریجس چکابوا نے 29 اور ٹنڈئی چیسورو نے ایک رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔

حسن علی نے نائٹ واچ مین جسورو کو دن کے پہلے اوور میں آوٹ کردیا۔ اس کے بعد حسن نے چکابوا کو پویلین بھیج دیا۔

چکابوا نے 92 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ لیوک جونگ وے نے 19، ڈونالڈ تریپانو نے 23 اور رائے کائیا نے 11 رنز بنائے جبکہ رچرڈ اینگروا 15 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

حسن علی نے 13 اوورز میں 27 رن دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ ساجد خان نے 36 رنز دے کر دو وکٹ لئے جبکہ شاہین آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details