پاکستان نے زمبابوے کو پہلی اننگز میں 132 رن پر سمیٹ کر اسے فالو آن کرنے پر مجبور کیا تھا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 510 رن بناکر ڈکلیئر کی تھی۔
زمبابوے پہلی اننگز میں پاکستان کے اسکور سے 378 رن سے پیچھے ہوگیا تھا اور اسے فالو آن کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا اور اس کی دوسری اننگز 68 ویں اوور میں 231 رن پر سمٹ گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ بھی اننگز اور 116 رن سے جیتا تھا۔
میچ کے چوتھے روز زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلی اننگز کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے مزید 158 رنز درکار تھے۔ تاہم اس کی آخری جوڑی مجموعی اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔