ڈھاکہ:یہ واقعہ گزشتہ روز جمعہ کو پاکستان ویمن بمقابلہ بنگلہ دیش ویمن میچ کے دوران پاکستان کی اننگز کے چھٹے اوور میں پیش آیا جب سدرہ نے لیگ بی فور وکٹ دیئے جانے پر اختلاف کیا۔ وہ میچ میں صرف سات رنز بنا سکی۔
آئی سی سی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سدرہ نے کھلاڑیوں کے سپورٹ پرسنل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی ہے۔
مزید برآں، سدرہ کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا، جس کے لیے 24 ماہ کی مدت میں یہ پہلا جرم تھا۔ لیول ون کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔