اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan Tour of Ireland پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج - آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا میچ روٹر ڈیم میں کھیلا جائےگا۔Pakistan Tour of Ireland

پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج
پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج

By

Published : Aug 16, 2022, 7:59 AM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں آئر لینڈ کے دورے پر پے ہے اور نیدرلینڈز کے درمیان آج سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا میچ روٹر ڈیم میں کھیلا جائےگا۔ اس سیریز میں تین مقابلے کھیلے جائیں گے ۔سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

اس لیے ہر میچ پاکستان کےلیے اہم ہے، ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، لیکن سیریز 0-3 سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔

پاکستان کے تیز گیندباز شاہین شاہ آفریدی اس میچ میں نہیں کھیلیں گے ۔ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تیز گیندبازی کی ذمہ داری محمد وسیم جونئیر، شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ سنبھالیں گے ۔

ایک روزہ مقابلوں میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر پر کافی ذمہ داری رہتی ہے۔ ایسے میں امام الحق، فخر زمان اور بابر اعظم سے اچھی پاری کی امید کی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details