اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan Vs Sri Lanka 2nd Test: سری لنکن گیند بازوں کے آگے پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑائی - پاکستان بمقابلہ سری لنکا

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے سری لنکا کے 378 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 191 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان سری لنکا کی پہلی اننگ سے 187 رنز پیچھے ہے۔ Pakistan Vs Sri Lanka 2nd Test Scorecard

سری لنکن گیند بازوں کے آگے پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑائی
سری لنکن گیند بازوں کے آگے پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑائی

By

Published : Jul 26, 2022, 7:41 AM IST

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 7 وکٹوں پر 191 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان ابھی بھی 187 رنز پیچھے ہے۔ یاسر شاہ 13 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ Pakistan Vs Sri Lanka 2nd Test Day 2 Score

سری لنکن ٹیم نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 378 رنز بنائے تھے۔ تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کی باؤلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ 342 رنز کے ہدف کا دفاع نہیں کر سکی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے آف اسپنر رمیش مینڈس نے 42 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے صرف آغا سلمان نے 62 رنز کی اننگ کھیلی وہ دن کی آخری گیند پر پراباتھ جے سوریا کی گیند پر سلپ میں دھننجے ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 32 رنز، رضوان 24، فواد عالم 24 اور بابر اعظم نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 3 اور پراباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Beat Sri Lanka: عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کی جیت

اس سے قبل سری لنکا نے چھ وکٹ پر 315 رنز سے کھیلنا شروع کیا اور 378 رنز بنائے۔ تیز گیند باز نسیم شاہ نے دونتھ ویلاج (11) اور نروشن ڈکویلا (51) کو جلدی آؤٹ کیا۔ مینڈس نے 35 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 350 رنز سے آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details