اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan vs New Zealand پاکستان نے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو بڑے فرق سے شکست دی - Pakistan beat New Zealand won by 102 runs

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ ونڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بڑے فرق سے شکست دے دی۔ اس ساتھ پاکستانی ٹیم سیریز میں 4۔0 کی ناقبال تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ Pakistan vs New Zealand, 4th ODI

Pakistan vs New Zealand, 4th ODI
پاکستان نے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو بڑے فرق سے شکست دی

By

Published : May 6, 2023, 3:54 PM IST

نئی دہلی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 102 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیریز کا مسلسل چوتھا میچ اپنے نام کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے سیریز میں 4-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

اس قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 102 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 50 اوورز سے قبل ہی 43.4 اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 14 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 117 گیندوں پر 107 رنز کی سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ آغا سلمان نے 58 اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے میٹ ہنری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ بین لسٹر اور ایش سوڈھی کو 1-1 کامیابی ملی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے صرف کپتان ٹام لیتھم (60) اور مارک چیپ مین (46) نے اننگز کھیلی۔ پاکستان کے باؤلرز کے سامنے کیوی ٹیم کے بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہر نہ سکے۔ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے اسامہ میر نے چار، محمد وسیم نے تین، حارث رؤف نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details