کراچی: نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ دوسرے روز پاکستان نے 4 وکٹیں گنوائیں، کپتان بابر اعظم دوسرے دن پہلے ہی اوور میں 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کی اور سنچری اسکور ک۔ سلمان آغا کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی گئی۔ بابر اعظم نے اس ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔
بابر اعظم نے عمدہ کارکردگی کی بدولت نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والے بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا پہلے روز نصف سنچری کا اسکور عبور کرنے کے ساتھ ہی بابر نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا اور ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔