کراچی: انگلینڈ کے نوجوان اسپنر ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ 18 سالہ ریحان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں۔ ایسا کر کے انہوں نے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کمنز نے سنہ 2011 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کمنز اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے وقت 18 برس اور 193 دن کے تھے۔ جب کہ ریحان کی عمر اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے وقت 18 برس اور 126 دن ہے۔ کراچی ٹیسٹ میچ میں ریحان نے پاکستان کی دوسری اننگز کے دوران 48 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ Pakistan vs England Test Series: Rehan Ahmed five-for on Test debut
بتادیں کہ پیٹ کمنز سے پہلے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر کوئی اور نہیں بلکہ شاہد آفریدی تھے۔ سنہ 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران آفریدی نے 52 رنز دے کر ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس وقت آفریدی کی عمر 18 برس 235 دن تھی۔