انگلینڈ میں 5 اگست سے شروع ہونے والی اس سیریز کے لئے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز اورتین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لئے 29 ناموں کا اعلان کیا تھا۔
سابق کپتان سرفراز کو نوجوان محمد رضوان کے بعد ٹیم کا دوسرا وکٹ کیپر نامزد کیا گیا ہے۔ سرفراز کو گذشتہ سال اکتوبر میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ محمد رضوان گذشتہ سال آسٹریلیائی دورے کے دوران ٹیم کا حصہ تھے اور رواں سال فروری میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں بھی کھیلے تھے۔
ٹیم میں نو وارد اسپنر کاشف بھٹی بھی شامل ہیں۔ تاہم ٹیم میں اسپنرز کے معاملے میں وہ تجربہ کار یاسر شاہ اور شاداب خان کے بعد تیسرے نمبر پر ہوں گے۔ فواد عالم کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ سن 2009 میں کھیلا تھا۔
فاسٹ بائولر محمد عامر 20 رکنی شارٹ لسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ان کو انگلینڈ میں کیمپ میں شامل ہونے کے لئے بلایا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریکٹس میچ کے اختتام کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ۔بتایا گیا ہے کہ تین کھلاڑیوں وہاب ریاض، سرفراز احمد اور سہیل خان کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس انٹراسکواڈ میچزاور آرام ہوگا ۔ یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا جبکہ 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،28 اگست کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔
اظہر علی (کپتان) ، بابر اعظم ، عابد علی ، اسد شفیق ، فہیم اشرف ، فواد عالم ، امام الحق ، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود ، سہیل خان ، عثمان شنواری ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ۔