اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی تمام تر کوششیں کررہا ہوں'

پاکستان کے معروف کرکٹر رؤف نے کہا کہ وہ کرکٹ ٹیسٹ کھیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Haris Rauf
حارث روف

By

Published : Jun 19, 2020, 11:29 AM IST

پاکستان کے لئے دو ٹی ٹونٹی میچوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 26 سالہ تیز رفتار بالنگ کرنے والے روف حارث نے کورونا وبا کے دوران اپنی کوششیوں کے سلسلے میں آگاہ کیا ہے۔

حارث روف

رؤف حارث کا ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش سیریز کے دوران ایک تیز ترین بالر وقار یونس کے تحت تربیت کے اپنے تجربہ سے آگاہ کیا ہے۔

پاکستان کے حارث رؤف نے دورہ انگلینڈ کے لئے اپنی ٹیم کے 29 رکنی مشترکہ اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد اصرار کیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

حارث روف

روف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن اسٹارز کے لئے زبردست مقام حاصل کیا۔

انہوں نے 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس کی کہانی مختلف تھی۔ روف نے ستمبر 2019 میں 74 اوورز مکمل کیے تھے۔

پاکستان سلیکٹرز نے ان پر اعتماد برقرار رکھا اور حیدر علی اور محمد حسنین کے ساتھ انہیں 'ایمرجنگ پلیئرز' کے تحت معاہدہ میں شامل کیا۔

انہوں نے ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا ہے کہ 'میں نے اپنا ذہن ٹھیک سے تیار کرلیا ہے کہ میں کسی بھی قیمت پر ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ میں اسے حاصل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں کر رہا ہوں۔ میں اس کے لئے پوری طرح سے تیار ہوں۔ میں بہت زیادہ پرجوش ہوں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details