سڈنی:پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی شروعات انتہائی خراب رہی اور دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ عبداللہ شفیق پہلے اوور کی دوسری گیند پر مچل اسٹارک کے ہاتھوں اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے صائم ایوب کو آؤٹ کر دیا۔
دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور کپتان شان مسعود نے پاکستان کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ بابر 26 رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ کچھ دیر بعد سعود شکیل پانچ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود بھی 35 رنز بنانے کے بعد مچل مارش کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 88 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ وہ پیٹ کمنز کی گیند پر جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد ساجد خان بھی کمنز کا شکار بنے۔ انہوں نے 15 رنز بنائے۔ آغا سلمان 67 گیندوں پر 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ حسن علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ عامر جمال 82 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، وہ مچل اسٹارک کے ہاتھوں نیتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ میر حمزہ سات رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 103 گیندوں پر 88 رنز بنائے۔