اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Cricket World Cup 2023 پاکستانی ٹیم کو بھارت آنے کیلئے ملی ہری جھنڈی

پاکستانی حکومت نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کو اکتوبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ امسال منز ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Pakistan allows its cricket team to participate in ODI World Cup in India
پاکستانی ٹیم کو بھارت آنے کیلئے ملی ہری جھنڈی

By

Published : Aug 6, 2023, 10:21 PM IST

اسلام آباد: پاکستان حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو بھارت بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کا ہمیشہ یہ نظریہ رہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں ملایا جانا چاہیے۔ اس لیے اس نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کو ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

بیان میں کہا گیا کہ ’’پاکستان کا فیصلہ بھارت کے ضدی رویے کے خلاف ہمارے تعمیری اور ذمہ دارانہ نظریئے کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ اس نے ایشیا کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔‘‘

دریں اثنا، وزارت نے اپنی ٹیم کی سکیورٹی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ وزارت نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی حکام کے ساتھ اپنے تحفظات اٹھائے گی اور اپنی ٹیم کے لیے مکمل سیکیورٹی کی توقع رکھتی ہے۔

وزارت نے کہا کہ ’’ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ان کے دورہ ہند کے دوران مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: ODI World Cup 2023 سی اے بی انگلینڈ بمقابلہ پاکستان میچ کی تاریخ تبدیل کرنا چاہتا ہے

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت پر غور کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری، قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان اور خارجہ سکریٹری شامل تھے۔

منز ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کرے گا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details