دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ دبئی میں ٹریننگ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت کے باعث پریکٹس سیشن سے باہر ہونا پڑا۔ شاہیں آفریدی کے پاکستان کے ایک اور انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔ Pakistan fast bowler Mohammad Wasim suffers back pain
21 سالہ کھلاڑی کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ انجری کی حالت کا صحیح اندازہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے جمعرات کے روز آئی سی سی اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران کمر میں درد کی شکایت کی جس پر ٹیم منیجمنٹ نے نوجوان فاسٹ بولر کو ایم آر آئی کیلئے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔