ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے شکست دے کی اور سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ Pakistan Beat West Indies by 120 runs in 2nd ODI
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، بابر اعظم نے 77 اور امام الحق 72 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ خوشدل شاہ اور شاداب خان نے 22، 22 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 وکٹ جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔