نئی دہلی:پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن گیا۔ پاکستان نے کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 334 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 102 رنز سے جیت کر سیریز میں 4-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔
اس جیت کے ساتھ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بن گئی اور بھارت تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کے برابر 113 پوائنٹس ہیں۔ چوتھے ون ڈے سے قبل پاکستان 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔ اب آسٹریلیا (113.286) اور بھارت (112.638) کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ نمبر 1 بننے کے لیے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے جیتنا تھا اور اس نے ایسا ہی کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 113.483 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔