اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 رضوان اور نواز کی اہم اننگز، بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست - Rizwan Nawaz power Pakistan to five wicket win

پاکستانی وکٹ کیپر و سلامی بلے باز محمد رضوان نے 51 گیندوں پر 71 رنز بنا کر اپنی نصف سنچری اسکور کی، لیکن گیم چینجر نواز کے 20 گیندوں پر 42 رنز بھارت پر بھاری پڑے، جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ Pakistan beat India by Five Wickets in Asia Cup Super Four

Pakistan beat India by five wickets in Asia Cup Super Four
رضوان، نواز نے کھیلی اہم اننگز، بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست

By

Published : Sep 5, 2022, 11:16 AM IST

دبئی: ایک ہفتے میں دوسری بار پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ ایشیا کپ 2022 میں دوسری بار پاک بھارت میچ کا نتیجہ آخری اوور میں آیا۔ لیکن اس بار محمد رضوان اور محمد نواز کی اہم اننگز نے پاکستان کو جیت کی راہ ہموار کی۔ اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ رضوان نے پاکستان 51 گیندوں پر 71 رنز بنا کر اپنی نصف سنچری اسکور کی، لیکن گیم چینجر نواز کے 20 گیندوں پر 42 رنز بھارت پر بھاری پڑے، جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ Pakistan beat India by Five Wickets in Asia Cup Super Four

آخری دو اوورز میں 26 رنز درکار تھے، خوشدل شاہ اور آصف علی نے 19 ویں اوور میں بھونیشور کمار کی گیند پر 19 رنز بنائے۔ جب کہ ارشدیپ سنگھ کے آخری اوور میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ بابر اعظم اور رضوان نے پہلے تین اوورز میں تین چوکے لگائے۔ ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے لیگ اسپنر روی بشنوئی نے اپنے پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کو آؤٹ کیا۔

رضوان اور فخر زمان نے ہاردک پانڈیا کے پہلے اوور میں 14 کے عوض تین چوکے لگا کر رفتار کو کم نہیں ہونے دیا۔ وہیں نمبر تین پر بلے بازی کرنے آئے زمان یوزویندر چہل کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ فخر زمان کے آوٹ ہونے کے بعد پاکستان نے نواز کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجا۔ رضوان نے 37 گیندوں پر اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ 16ویں اوور میں بھونیشور نے 41 گیندوں میں 73 رنز کی پارٹنر شپ کو توڑا اور سیٹ بلے باز نواز کو آوٹ کیا۔ پانڈیا کی آؤٹ آف بولنگ کی حکمت عملی نے اس وقت کام کردیکھایا جب رضوان سست گیند کو سیدھی لانگ آف پر کھیلے اور آوٹ ہوئے۔

علی 18ویں اوور میں بشنوئی کے ہاتھوں کیچ ہونے سے بچے۔ اگلی ہی گیند پر ارشدیپ نے شارٹ تھرڈ مین پر ایک کیچ چٹکایا۔ آخر کے 12 گیندوں پر 26 رنز کے ساتھ، علی کریز پر تھے اور بھونیشور کو لانگ آن پر چھکا لگایا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے علی کو یارکر کے ذریعے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ وہیں خوش دل احمد نے پاکستان کے لیے ایک عمدہ ہدف کا تعاقب کیا۔

اسکور: بھارت 20 اوورز میں 181/7 (ویراٹ کوہلی 60، روہت شرما 28؛ شاداب خان 2/31، محمد نواز 1/25)۔ پاکستان نے 19.5 اوورز میں پانچ وکٹوں سے بھارت کو شکست دیا۔ (محمد رضوان 71، محمد نواز 42؛ روی بشنوئی 1/26، بھونیشور کمار 1/40)۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details