لاہور: پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے صرف 15 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 169رنز بنائے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے محمد حارث 7 اور مسعود صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو تیسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 18 رنز بناکر پویلین لوٹے، جب کہ افتخار احمد 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کےعلاوہ آصف علی 9 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔ England beat Pakistan by eight wickets
کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور مقررہ اوورز میں 169 تک پہنچایا، بابر 59 گیندوں پر 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور سام کُرن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے کافی جارحانہ آغاز کیا، انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے (6 اوورز) میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔