اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan vs England Test پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی - پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یکم دسمبر سے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کراچی سے لاہور منتقل نہیں کیا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔Pakistan vs England Test

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی

By

Published : Nov 18, 2022, 10:40 PM IST

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین یکم دسمبر سے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کراچی سے لاہور منتقل نہیں کیا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان اور تیسرا کراچی میں ہوگا۔ Pakistan vs England Test

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ سیاسی جماعت کے لانگ مارچ کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات یا جمعے تک شیڈول کی تبدیلی سے متعلق اعلان متوقع ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی سے متعلق حکومتی تجویز بھی آنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Virat Kohli Best on Haris Rauf ویراٹ کوہلی کا حارث رؤف کی گیند پر لگایا گیا چھکا ٹی20 کا بہترین شاٹ قرار

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولر حارث رؤف ڈیبیو کریں گے جبکہ محمد عباس کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details