دبئی:وراٹ کوہلی نے خراب فارم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے T20 ایشیا کپ میں مسلسل دو میچز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم اتوار کی رات بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ٹورنامنٹ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوہلی نے اس میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 60 رنز بنائے، جس کے بدولت ٹیم انڈیا 7 وکٹ پر 181 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ جواب میں پاکستان نے 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ Pakistan beat India by Five Wickets in Asia
سپر فور سے قبل وراٹ نے ہانگ کانگ کے خلاف ناقابل شکست 59 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے خلاف گروپ راؤنڈ کے میچ میں بھی 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کے خلاف میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے اپنے برے وقت کا ذکر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑی تو مجھے صرف ایک کھلاڑی کا پیغام ملا، میں اس کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔ وہ ایم ایس دھونی تھے۔ دوسرے لوگوں کے پاس بھی میرا نمبر تھا۔ بہت سے لوگ مجھے کھیلوں کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں۔ Only Dhoni texted me after I left Test captaincy, says Virat Kohli