آج سے 12 سال قبل ہی پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر اپنا پہلا ٹی ٹونٹی عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔
انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے 2009 کے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور اس نے صرف 32 رنز کے اسکور اپنی پہلی چار وکٹیں گنوا دی تھی۔ جس میں تلک رتنے دلشان (0) جہان مبارک (0)، سنتھ جیسوریہ (17) اور مہیلا جئے وردھنے (1) نے بلے کے ساتھ کوئی خاص تعاون نہیں کیا تھا۔
اس کے بعد سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے اچھی بلے بازی کی اور 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 20 اورز میں 138 کے اسکور تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔
139 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے سلامی بلے باز کامران اکمل اور شاہ زیب حسن نے 48 رنز کی شراکت داری کے ساتھ بہترین آغاز کیا، جس میں کامران اکمل نے 37 اور شاہ زیب 19 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔