اردو

urdu

ETV Bharat / sports

NZ Vs Pak Warm Up Match پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان حیدرآباد میں وارم اپ میچ آج

حیدرآباد کے اپل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ میچ بند اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت آمد پر انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اپل میں وارم اپ میچ آج
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اپل میں وارم اپ میچ آج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 12:27 PM IST

حیدرآباد:بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس میگا ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں اپنی اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے میں مصروف ہیں۔اسی درمیان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ آج اپل اسٹیڈیم میںدوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے میچ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔۔سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ میچ بند اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت آمد پر انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

پاکستان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی حیدرآباد پہنچ چکی تھیں۔ پاکستانی ٹیم بدھ کی رات پارک حیات میں حیدرآباد پہنچی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بیگم پیٹ کے آئی ٹی سی کاکتیہ میں قیام کیا۔ سینئر پولیس حکام نے ایچ سی اے کو بتایا کہ گنیش نماز اور میلاد النبی کے انتظامات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے وارم اپ میچ کے لیے اہم سیکیورٹی فراہم نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا وارم اپ میچ بند اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔شائقین کے لئے اپل کے راجیو گاندھی انٹرنئشنل اسٹیڈیم کا دروازہ بند رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے تمام دس ٹیموں نے اپنے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو 3 اکتوبر کو ہونے والے دوسرے وارم اپ میچ اور 6، 9 اور 10 اکتوبر کو ہونے والے اہم میچز میں شرکت کی اجازت ہے۔ کرکٹ شائقین بک مائی شو کے ذریعے ٹکٹ خریدیں۔ بھارت ورلڈ کپ کی میزبانی کے باوجود اپل اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کا ایک بھی میچ نہ ہونے پر کرکٹ شائقین بی سی سی آئی سے ناراض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details