اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Novak Djokovic Win US Open Title یو ایس اوپن: جوکووچ نے تاریخی 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا - ں جوکووچ نے میدویدیف

نوواک جوکووچ نے اتوار کو یہاں فائنل میں ڈینیل میدویدیف کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر اپنا چوتھا یو ایس اوپن اور ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

یو ایس اوپن: جوکووچ نے تاریخی 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا
یو ایس اوپن: جوکووچ نے تاریخی 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 3:15 PM IST

نیویارک:خطابی معرکہ کی دوسری اور تیسری سیڈ کے درمیان میچ میں جوکووچ نے میدویدیف کو 6-3، 7-6(5)، 6-3 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی 36 سالہ سربیائی کھلاڑی یو ایس اوپن مینز سنگلز کے سب سے معمر ترین چیمپئن بن گئے ہیں۔ جوکووچ اس سال آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن جیتنے کے بعد ایک سیزن میں چار مرتبہ تین گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

جوکووچ نے کہاکہ "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہاں آپ کے ساتھ 24ویں گرینڈ سلیم کے بارے میں بات کروں گا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ حقیقت ہوگی لیکن پچھلے کچھ سالوں میں مجھے ایسا لگا جیسے میرے پاس ایک موقع ہے، میرے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے اور اگر یہ دستیاب ہے تو کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:US Open Doubles Final روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست خردہ

اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے اپنے روسی حریف میدویدیف سے 2021 کا بدلہ لے لیا جب میدویدیف نے اسے سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر ان کی جیت کی رفتار کو بریک لگا دی تھی۔ جوکووچ 1969 میں راڈ لیور کے بعد ایک ہی سال میں چاروں گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details