دراوڈ نے کہا کہ ردھیمان ساہا سے بات کرنے کے پیچھے ان کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ان کے پاس اس بات کی واضح تصویر موجود ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔
ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے ردھیمان ساہا سے گفتگو کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ Dravid Conversation with Wriddhiman Saha 'میں نے ساہا سے وہ باتیں کیں جو ان کے مستقبل کے بارے میں تھی کیونکہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز 'ایمانداری اور وضاحت کے مستحق ہیں' جو انہیں فراہم کی گئی تھی۔
ساہا جن کا قومی ٹیم کریئر تقریباً رُک گیا ہے، نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا کہ راہل دراوڈ نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کی سیریز کے بعد نجی گفتگو کے دوران ان سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کے لیے کہا تھا۔ Wriddhiman Saha Reveal Difficult Conversation with Dravid
دراوڈ نے کہا کہ ساہا سے بات کرنے کے پیچھے ان کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ان کے پاس اس بات کی واضح تصویر موجود ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔
راہل دراوڈ نے ٹی 20 کے اختتام پر جواب دیا کہ 'میں اصل میں بالکل بھی مایوس نہیں ہوں۔ میں ردھیمان ساہا کا ان کی کامیابیوں اور بھارتی کرکٹ میں ان کے تعاون کے لیے احترام کرتا ہوں۔ میری بات چیت اسی تعلق سے ہوئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایمانداری اور وضاحت کے مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 40 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 37 سالہ کھلاڑی ردھیمان ساہا کو سری لنکا کے خلاف آئندہ گھریلو سیریز سے قبل اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ جاری رنجی ٹرافی سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔