اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 2:56 PM IST

ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 131 رن سے شکست دی

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم نے آل راونڈر کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 131 رنز سے شکست دی۔ Newzealand Womens Team Pakistan By 131 Runs

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 131 رن سے شکست دی
نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 131 رن سے شکست دی

کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ کے کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

اس میچ میں کپتان ندا ڈار کے چہرے پر بولنگ کے دوران گیند لگی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئیں، ندا ڈار کو نیوزی لینڈ کی بیٹر کی شاٹ لگی۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر ڈیانا بیگ بھی انجری کا شکار ہوگئیں، ڈیانا پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انجری کے بعد ڈیانا کو ٹیسٹس کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، انہیں انگلی میں فریکچر ہوا ہے،انجری کی وجہ سے فاسٹ بولر نیوزی لینڈ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئیں۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے جاپان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی

دوسری طرف اکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں زخمی ہو گئیں۔گیندبازی کرتے ہوئے ندا کے چہرے پر چوٹ لگی اور اس کے بعد انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔ ایسے میں سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچوں میں ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details