اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنوں سے دی شکست - پاکستان نے آج یہاں ٹاس جیت

Newzealand Defeats Pakistan کین ولیمسن کے 57 رنز اور ڈیرل مچل کے 61 رنوں کی نصف سنچری اور اس کے بعد ٹم ساؤتھی کے چار وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جمعہ کو پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنوں سے دی شکست
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنوں سے دی شکست

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 6:24 PM IST

آکلینڈ:پاکستان نے آج یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں صفر پر ڈیون کونوے کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد فن ایلن اور کپتان کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کی اور دوسرے وکٹ پر 49 رنز کی شراکت قائم کی۔ نیوزی لینڈ کا دوسرا وکٹ پانچویں اوور میں فن ایلن کی صورت میں گرا۔ ایلن نے 15 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ اس کے بعد کین ولیمسن بھی 12ویں اوور میں 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

انہوں نے اپنی اننگز میں نو چوکے لگائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے ڈیرل مچل نے 27 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔ گلین فلپس 19 رنز بنانے کے بعد، مارک چیپ مین 26 رنز بنانے کے بعد اور ایڈم ملن 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 226 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والے پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور وہ تیسرے ہی اوور میں اوپنر سیم ایوب کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہوں نے آٹھ گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ستائیس رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 14 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

تاہم سابق کپتان بابر اعظم نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے 35 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کی شکست کو نہ روک سکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز پر سمٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 25 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ایڈم ملن اور بین سیرز نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ ایش سوڈھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details