اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs NZ 1st ODI نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ - انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ India vs New Zealand 1st ODI

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ

By

Published : Nov 25, 2022, 6:48 AM IST

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد اب بھارتی ٹیم ون ڈے سیریز بھی جیتنا چاہے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز میں شیکھر دھون ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، شکھر کی کپتانی میں نوجوان ٹیم انڈیا میدان میں اتری ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ عُمران ملک اور ارشدیپ سنگھ نے بھارت کے لیے ڈیبیو کیا ہے۔ Umran and Arshdeep debut for India

دھون نے پہلے ون ڈے کے موقع پر یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’ہماری تیاری ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔ نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ کون سے کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔" بھارت نے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور بھونیشور کمار جیسے بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے، جبکہ دھون کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 12 ماہ سے بھی کم وقت میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تشکیل پر غور کررہا ہے اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔Shikhar Dhawan on New Zealand Tour

یہ بھی پڑھیں: Shikhar Dhawan on New Zealand Tour ہماری تیاریاں ورلڈ کپ پر مرکوز، دھون

بھارت کی پلیئنگ الیون: شیکھر دھون (کپتان)، شبمن گل، شریاس ایر، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، عُمران ملک، ارشدیپ سنگھ، یوزویندر چہل۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون:فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ٹام لیتھم (وکیٹ کیپر)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details