اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs NZ 3rd ODI نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ - بھارت نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے میچ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ New Zealand won the toss

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ

By

Published : Nov 30, 2022, 7:27 AM IST

کرائسٹ چرچ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ وہیں بھارتی ٹیم کو آکلینڈ میں پہلے میچ میں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر بھی بھارت کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ شیکھر دھون کی بطور کپتان یہ 11 واں ون ڈے میچ ہے جس میں بھارت نے نو جیتے ہیں اور دو میچ ہارے ہیں۔ New Zealand vs India 3rd ODI

بھارت نے نیوزی لینڈ میں نو ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ دو سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔ اگر ہم میچ کی بات کریں تو 43 میچوں میں سے بھارتی ٹیم نے 14 میچ جیتے ہیں اور 26 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 15 ون ڈے سیریز ہو چکی ہیں جن میں بھارت نے آٹھ اور نیوزی لینڈ نے پانچ جیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان دو سیریز ڈرا ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: New Zealand beat India ولیمسن اور ٹام لیتھم کی شاندار اننگز، بھارت کو سات وکٹوں سے شکست

بھارتی ٹیم: شیکھر دھون (کپتان)، شبمن گل، رشبھ پنت (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، شریاس ایر، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، واشنگٹن سندر، دیپک چاہر، عمران ملک، ارشدیپ سنگھ، یوزویندر چہل۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ: فن ایلن، ڈیون کانوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکیٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details