اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سری لنکا کے پاس سنہری موقع - ٹیسٹ سریز

سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیت کر دھوم مچانے والی سری لنکا کی ٹیم کے پاس ٹیسٹ میچوں کی عالمی درجہ بندی میں لمبی جست لگانے کا سنہری موقع ہے۔

بشکریہ گیٹی

By

Published : Aug 22, 2019, 5:47 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:42 PM IST

سری لنکا کی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جیت کا سلسلہ جاری ہے اور غیر یقینی حالات کے باوجود ٹیسٹ کھلاڑیوں کی کاکردگی شاندار ہے۔
سری لنکا اگر جمعرات سے کولمبو میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتی ہے اور کامیابی حاصل کرتی ہے تو ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی پہلی سیریز کے ساتھ ہی ٹاپ رینک ایشیزکھیلنے والی آسٹریلیا اور انگلینڈ سے بھی آگے نکل جائے گی۔
جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم یہ میچ بھی ہارگئی تو ایشیز ٹیسٹ کے نتیجے کی روشنی میں اس کی دوسری پوزیشن خطرے میں پڑسکتی ہے۔ 2 میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کولمبو میں شروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا میں 2012 میں ٹیسٹ جیتا تھا۔ کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے اس میچ میں سنچری بنائی تھیں۔میزبان ٹیم میں دلروان پریرا کی واپسی ہوگئی ہے۔مہمان ٹیم میں نیل ویگنر کی شمولیت کا امکان ہے۔
پی سارا اوول کولمبو میں سری لنکا کا ٹیسٹ ریکارڈاچھا نہیں ہے جہاں ٹیم 9 میچوں میں جیتی ہے تو سات میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details