اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan Beat New Zealand سہ ملکی سیریز پر پاکستان کا قبضہ، نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹوں سے شکست - سہ ملکی سیریز پر پاکستان کا قبضہ

ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ Pakistan beat New Zealand

New Zealand vs Pakistan Tri Series
Pakistan Beat New Zealand سہ ملکی سیریز پر پاکستان کا قبضہ، نیوزی لینڈ کی پانچ وکٹوں سے شکست

By

Published : Oct 14, 2022, 11:00 AM IST

Updated : Oct 14, 2022, 1:14 PM IST

سہ ملکی سیریز Tri-Series کے فائنل میچ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بہتر آغاز کیا، لیکن بابر اعظم 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پہلے ڈان پر بلے بازی کےلیے شان مسعود آئے جسے بریس ویل نے 19 رنزپر پویلین بھیج دیا۔ پاکستان کو محمد رضوان کے طور پر تیسرا دھچکا لگا۔ محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ New Zealand vs Pakistan, Tri-Series, pakistan beat new zealand

بتادیں کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی شروعات بہتر نہ ہوسکی۔ سلامی بلے باز فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر آوٹ کردیا، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے کو حارث رؤف نے آوٹ کیا۔

Last Updated : Oct 14, 2022, 1:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details