نیپئر: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نیپئر کے میدان میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوئی، تاہم رکتے ہی میچ دوبارہ شروع گیا۔ ساؤتھی نے ٹاس کے بعد کہاکہ ہم بلے بازی کریں گے۔ پچ سے ایسا لگتا ہے کہ ہم رن بنا سکتے ہیں۔ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے، لیکن اس گراؤنڈ کی تاریخ بلے بازی کے لیے سازگار ہے۔ اس رات ہماری باؤلنگ بہترین نہیں تھی، لیکن اس کا کریڈٹ سوریہ کمار یادو کو جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ میچ میں اہم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ New Zealand vs India 3rd T20I, New Zealand opt to bat
بھارت کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہاکہ "ہم بہرحال پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے، ہم نے جو چاہا وہ ہمیں مل گیا، مجھے لگتا ہے کہ پچ پورے 40 اوورز تک ایک جیسی ہی رہے گی، اور اس پر گھاس ہونے کی وجہ سے ہمارے تیز گیند بازوں کوفائدہ مل سکتا ہے۔ ہم حالات کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ سکتے۔ ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، واشنگٹن سندر کی جگہ ہرشل پٹیل آئے ہیں۔" ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں بھارت کچھ نئے کھلاڑیوں کو آزما کر نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنے کی پوری کوشش کرے گا۔ اگر ہم گزشتہ پانچ میچوں کی بات کریں تو بھارت نے تمام میچ جیتے ہیں، جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا۔