T20I Tri-Series سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹ کے نقصان پر پر 130 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی نے 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ جب کہ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ New Zealand beats Pakistan by 9 wickets in T20I Tri-series
پاکستان کے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز فن ایلن اور ڈیون کونوے نے شاندار اور بڑی پارٹنرشپ کھیلی، دونوں اوپنرز نے 117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری، نیوزی لینڈ نے 23 گیندوں قبل ہدف حاصل کیا، ڈیون کونوے 49 اور کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔