میرپور: گلین فلپس کی آل راؤنڈ کارکردگی 31 رن پر 3 وکٹ اور پہلی اننگز میں 87 رنز اور دوسری اننگز میں ناٹ آوٹ 40 رنز کی مدد سے نیوزی لینڈ نے میزبان بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ہفتہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابری پر ختم کی۔
چوتھے دن 137 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت نیوزی لینڈ نے 69 رنز پر اپنے 6 وکٹ گنوا دیے تھے لیکن فلپس اور سینٹنر نے ساتویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلا دی۔ 2008 کے بعد بنگلہ دیش کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی فتح تھی۔
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے جس کے جواب میں گلین فلپس کے 80 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 180 رنز بناکر آٹھ رنز کی برتری حاصل کی۔