نئی دہلی: نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی کین ولیمسن کی جگہ مچل سینٹنر کو سونپی گئی ہے۔ جب کہ تجربہ کار کین ولیمسن اور فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو آرام دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر بین لسٹر اور ہنری شپلے کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو رانچی، دوسرا 29 جنوری کو لکھنؤ اور تیسرا یکم فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ہے۔
پندرہ رکنی ٹیم میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ (NZC) نے کپتان کین ولیمسن اور فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو آرام دیا ہے۔ جبکہ ٹیم کی کپتانی مچل سینٹنر کو سونپی گئی ہے۔ لیفٹ آرم میڈیم پیسر بین لسٹر اور ہنری شپلے کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اوٹاگو وولٹس کے اسپن آل راؤنڈر مائیکل ریپن بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ٹیم سلیکشن پر نیوزی لینڈ مینز ٹیم سلیکٹر گیون لارسن نے کہا، 'لسٹر نے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں سے متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں پہلی بار ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ بین لسٹر نے آکلینڈ کے لیے سرخ اور سفید گیند کی کرکٹ میں بہت اچھا اثر ڈالا ہے۔ 2017 میں ڈیبیو کرنے کے بعد، وہ T20 اور لسٹ اے کرکٹ میں اسیس کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔