نئی دہلی: نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے 36 سالہ آل راؤنڈر کھلاڑی کولن ڈی گرینڈہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد لیا ہے۔ حال ہی میں بورڈ نے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کیا تھا، جس کی وجہ سے وہ بورڈ سے ناراض چل رہے تھے۔ New Zealand All-rounder Colin de Grandhomme Retires from International Cricket
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 'میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں اب پھر سے جوان تو نہیں ہو رہا اور میرے لیے ٹرینگ دن بدن مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ خاص طور پر چوٹوں کی وجہ سے حالات بہت مشکل ہو گئے ہیں۔ میرا خاندان بھی دن بدن بڑھ رہا ہے۔ اس لیے اب میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کرکٹ کے بعد میرا مستقبل کیسا ہو گا۔ گذشتہ چند ہفتوں سے میرے ذہن میں یہی سب کچھ چل رہا تھا۔'