اردو

urdu

IPL new rules 2022: آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

ایم سی سی نے رواں ماہ کے شروع میں کرکٹ کے ضوابط میں تبدیلیاں Changes in the rules of cricket کی تھیں۔ یہ ضوابط بین الاقوامی سطح پر اکتوبر کے مہینے میں نافذ کیے جائیں گے۔ لیکن 26 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں نئے ضوابط کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 15, 2022, 8:17 PM IST

Published : Mar 15, 2022, 8:17 PM IST

آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

میرلبون کرکٹ کلب MCC نے اس ماہ کے شروع میں کھیل کے ضوابط میں کچھ تبدیلیاں Changes in the rules of cricket کی ہیں، جس میں کیچ آؤٹ ہونے پر میدان میں آنے والے نئے بلے باز کو ہی اسٹرائک پر آناہوگا۔ اس سے قبل اگرکیچ ہونے سے پہلے پچ پر موجود دونوں بلے باز ایک دوسرے کو کراس کرجاتے تھے، تب نان اسٹرائک اینڈ کے بلے باز کو اسٹرائک مل جاتی تھی۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

ایم سی سی نے رواں ماہ کے شروع میں کرکٹ کے ضوابط میں تبدیلیاں کی تھیں۔ یہ ضوابط بین الاقوامی سطح پر اکتوبر کے مہینے میں نافذ کیے جائیں گے۔ لیکن 26 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں نئے ضوابط کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں اب میدان میں آنے والے نئے بلے باز کوہی اسٹرائک پر آنا۔

دراصل، پہلے کے اصول کے مطابق کیچ آؤٹ ہونے سے پہلے ، اسٹرائیکر اور نان اسٹرائیکر ایک دوسرے کو کراس کرجاتے تھے، تب نئے بلے باز کونان اسٹرائیک اینڈ پر جانا پڑتا تھا۔ لیکن اب نئے قوانین کے نفاذ کی وجہ سے ایسا نہیں ہوگا۔ کیچ آؤٹ ہونے کی کسی بھی صورت میں نئے بلے باز کو ہی اسٹرائیک ملے گی۔ تاہم اوور کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں نئے بلے باز کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 Full Schedule: آئی پی ایل 2022 کا شیڈول جاری

ایم سی سی کے نئے ضوابط کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل کے آئندہ سیزن سے ریویو کے حوالے سے بھی نئے قوانین لاگو ہوں گے۔ میچ کھیلنے والی دونوں حریف ٹیموں کو ایک اننگ میں دو ناکام ریویو لینے کی اجازت ہوگی۔ اس سے پہلے، کسی ٹیم کے پاس صرف ایک ناکام ریویو لینے کا موقع ہوتاتھا۔ یہ اصول 2018 میں کھیلے گئے آئی پی ایل میں لاگو کیا گیا تھا۔ لیکن اس سیزن سے اس اصول کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، لہٰذا اب فی اننگ ایک ٹیم کے پاس آن فیلڈ امپائر سے مطمئن نہ ہونے پر تھرڈ امپائر کے پاس جانے کا ایک اور اضافی موقع ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details