اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Netherlands vs Pakistan پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور بنایا - روٹرڈیم کی خبر

پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے میں اپنا سب سے کم اسکور بنایا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ان کے لیے زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوا اور ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق دوسرے اوور میں صرف دو رن بنانے کے بعد پویلین چلے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 21, 2022, 10:47 PM IST

روٹرڈیم: نیدرلینڈ نے باس ڈی لیڈ (3 وکٹوں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت تیسرے ون ڈے میں اتوار کو پاکستان کو 206 رن پر آؤٹ کر دیا۔ یہ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میں پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ ان کے لیے زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوا اور ون ڈے ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق دوسرے اوور میں صرف دو رن بنانے کے بعد پویلین چلے گئے۔

فخر الزمان نے تاہم 26 رن کی اہم شراکت کی اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 55 رن جوڑے۔ آغا سلمان نے بھی 42 گیندوں پر 24 رن کی اننگز کھیلی اور بابر کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 46 رن کی شراکت داری کی۔

سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہالینڈ نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کو 206 رن پر سمیٹ دیا۔پاکستان کے لیے بابر نے 125 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 91 رن بنائے۔ اس کے علاوہ محمد نواز نے بھی 35 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ ہالینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل پرل 2003 میں اپنے 50 اوور میں اس نے نو وکٹوں کے نقصان پر 253 رن بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Panchal and Vihari India A Captaincy انڈیا اے کی کپتانی کے لیے پنچال، وہاری کا نام آگے

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details