اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Netherlands beat Namibia سنسنی خیز مقابلے میں نیدرلینڈ نمیبیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی - t20 wc netherlands beat Namibia by five wickets

گروپ اے کے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈ کو 122 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے ڈچ ٹیم نے تین گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ Netherlands Beat Namibia

Netherlands register second win in T20 WC, beat Namibia by five wickets
سنسنی خیز مقابلے میں نیدرلینڈ نمیبیا کو پانچ وکٹ سے شکست دی

By

Published : Oct 18, 2022, 5:05 PM IST

گیلونگ: نیدرلینڈ نے باس ڈی لیڈ (30 رن، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈرکارکردگی اوروکرم جیت سنگھ کے 39 رنوں کی بدولت نمیبیا کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں منگل کوپانچ وکٹوں سے شکست دی۔ گروپ اے کے میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈ کو 122 رنوں کا ہدف دیا تھا جسے ڈچ ٹیم نے تین گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ Netherlands register second win in T20 WC, beat Namibia by five wickets

نیدرلینڈز 13 اوورز میں 90/1 کے اسکور کے ساتھ آسانی سے ہدف کی طرف بڑھ رہی تھی، لیکن اگلے چار اووروں میں انہوں نے صرف 12 رن بناکر چاروکٹیں گنوادیں۔ سیٹ بلے باز میکس او ڈاؤ کے رن آؤٹ ہونے کے بعد جے جے اسمٹ نے ٹاپ کوپر اور کولن ایکرمین کو آؤٹ کیا، جبکہ جان فرائی لنک نے اسکاٹ ایڈورڈز کا وکٹ لیا جس کے باعث میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

اس کے بعد ڈی لیڈ نے ٹم پرنگل (09 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ ڈی لیڈ نے 30 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 30 رن بنائے اور آخری اوور کی تیسری گیند پر دو رن دوڑ کر نیدرلینڈز کو جیت دلادی۔

122 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی شروعات اچھی رہی۔ وکرمجیت سنگھ اور میکس اوڈو نے پہلی وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت سے نیدرلینڈز کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ وکرم جیت نے 31 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ میکس نے 35 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے اتنے ہی رنز بنائے۔

جب ہالینڈ کو پانچ اوورز میں 26 رنز درکار تھے تب اسمٹ نے کوپر اور ایکرمین کو صرف چھ رنز پر آؤٹ کیا۔ فرائی لنک نے اگلا اوور میڈن کراتے ہوئے اسکاٹ ایڈورڈز کی وکٹ حاصل کی جس سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔

ڈی لیڈ اور پرنگل نے اگلے دو اوورز میں 14 قیمتی رنز جوڑے اور 18 گیندوں پر 20 رنز کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے دو رنز بنائے۔ آخری اوور میں ڈچ ٹیم کو چھ رنز درکار تھے جو اس نے پہلی گیند پر ڈی لیڈ کے چوکے کی مدد سے حاصل کر لیے۔ نمیبیا کی جانب سے اسمٹ نے دو جبکہ برنارڈ شلٹز اور فرائی لنک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details