اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Highest T20 attendance ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ شائقین کی حاضری کا ریکارڈ بی سی سی آئی کے نام - میچ میں سب سے زیادہ شائقین کی حاضری کا ریکارڈ

آئی پی ایل 2022 کا فائنل گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان گجرات میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جس میں شائقین کی ریکارڈ تعداد درج کی گئی ہے۔ Highest T20 attendance

Narendra Modi Stadium gets Guinness record for highest T20 attendance: BCCI
ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ شائقین کی حاضری کا ریکارڈ بی سی سی آئی کے نام

By

Published : Nov 27, 2022, 10:11 PM IST

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل کے دوران ایک ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ شائقین کی تعداد کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔Highest T20 attendance

بی سی سی آئی کا ٹوئٹ

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اتوار کو ٹویٹ کیا، "101566 لوگوں نے 29 مئی 2022 کو گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے شاندار نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل فائنل دیکھ کر ٹی 20 میچ میں سب سے زیادہ شائقین کی حاضری کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، جس کے لیے مجھے بے حد خوشی اور فخر ہے۔ اسے ممکن بنانے کے لیے ہمارے مداحوں کا بہت بہت شکریہ۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2022 کا فائنل گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جسے 101,566 لوگوں نے دیکھا۔ گجرات ٹائٹنز نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں اپنا پہلا خطاب جیتنے کے لئے راجستھان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details